صوبہ سندھ کے علاقے ضلع خیرپور میں بچوں میں منکی پاکس وبا کی تصدیق ‘ مرض پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے

صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں بچوں میں منکی پاکس وبا کی تصدیق کردی گئی ہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق سندھ پبلک ہیلتھ لیبارٹری نے ہفتے کو 3 بچوں میں منکی پوکس مرض کی تصدیق کردی ہے۔ ضلع خیرپور کے بچوں میں یہ وبا گذشتہ 12دن سے جاری ہے منکی پاکس کا مرض ایک سے دوسرے بچوں میں بآسانی منتقل ہوتا ہے جس کی وجہ اس بات کا خدشہ ہورہا ہے کہ یہ مرض مزید پھیل ناجائے۔ متاثرہ بچوں کی عمر ایک سال سے بھی کم ہیں بچوں میں اسکن کی بیماری کے حوالے سے 24 مارچ کو خیرپور کے ضلعی افسران کو لیٹر لکھا تھا جس میں بچوں میں اسکن بیکٹریا مرض ظاہر کیاگیا تھا لیکن جب متاثرہ بچوں کے حاصل کئے جانے والے نمونوں کو کراچی اوجھا میں واقع سندھ پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا تو 3 چھوٹے بچوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی