حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام :ویکسینیٹرز میں ڈیجیٹل امیونائزیشن رجسٹری کے جدید موبائلزتقسیم

کراچی:ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے ای پی آئی سیل کی جانب سے ویکسینیٹرز میں ڈیجیٹل امیونائزیشن رجسٹری کے جدید موبائل فونز تقسیم کیے گئے یہ موبائل فونز پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ، ڈائریکٹر راج کمار کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے اس اقدام کا بنیادی مقصد حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مو¿ثر، شفاف اور ڈیجیٹل بنیادوں پر مضبوط بنانا ہے تاکہ بچوں کی بروقت ویکسینیشن اور ڈیٹا کی درست اندراج کو یقینی بنایا جا سکے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر فرقان نبیل خان نے ویکسینیٹرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنائیں۔