پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے نوبیل انعام یافتہ تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی سے غزہ کی صورتحال پر ان کی مبینہ خاموشی کے حوالے سے سوال اٹھا دیا، جس پر ملالہ نے وضاحت دیتے ہوئے اپنا مو¿قف پیش کیا ایک ملاقات میں بالخصوص شہزاد رائے نے غزہ میں جاری صورتحال پر ملالہ کی خاموشی سے متعلق سوال کیا، جس نے سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی ملالہ یوسفزئی نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی اور ایک اہم تقریب میں اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نشان بھی پہن رکھا تھاملالہ کے مطابق بعض افراد حقائق جانے بغیر تنقید کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ مسلسل عالمی سطح پر انسانی حقوق اور تعلیم کے مسائل پر بات کرتی رہی ہیں۔