وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریلیف کی رقم پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے حامل افراد کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے اس مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے بلکہ جلد سے جلد ریلیف کو یقینی بنائیں گے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی حالیہ کشیدگی کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہواشہباز شریف نے کہا کہ مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کے کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم کو عوام پر خرچ کریں گے انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں، اجلاس کو عوامی ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔