مسیحوں کے روحانی پیشوا اور ویٹی کن کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے اسرائیلی صدر اسحاق پرزوگ پر زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کیے جائیںر ایسٹر کے موقع پر ٹیلیفونک رابطہ میں جنگی صورتحال پر گفتگو ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ راستے اختیار کرنیکی تجویز دی گئی ‘دونوں رہنماو¿ں نے لبنان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اس دوران سرحد کے دونوں اطراف موجود عیسائی برادریوں کی سلامتی اور تحفظ کو خاص طور پر اہم قرار دیا گیا یاد رہے آبنائے ہرمز بند ہے اور دنیا میں تیل کی قلت کا سامنا ہے۔ قیمتیں ا?سمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔