امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران میں گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کے ایک پائلٹ کو امریکی فورسز نے بازیاب کرا لیارپورٹ کے مطابق طیارے میں موجود دوسرے رکن کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تلاش کا کام تاحال جاری ہے سی این این کو یہ اہم معلومات امریکا کے تین باخبر ذرائع نے دیں۔ جن کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والا پائلٹ اس وقت امریکی تحویل میں ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ایران دعویدار ہے کہ 24 گھنٹوں میں 2 امریکی جنگی طیارے کو مار گرایا ہے تباہ ہونے والا طیارہ ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے اور فضا سے فضا اور فضا سے زمین دونوں قسم کے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے عام طور پر اس طیارے میں دو افراد سوار ہوتے ہیں جن میں ایک پائلٹ جبکہ دوسرا ویپن سسٹمز آفیسر ہوتا ہے جو ہتھیاروں اور ٹارگٹنگ سسٹم کو کنٹرول کرتا ہے۔