ایران کے ہاتھوں بھاری نقصان کے بعد وائٹ ہاو¿س نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں غیرمعمولی اضافے کی تجویز ارکان پارلیمان کو ارسال کی ہے امریکا اور اسرائیل نے 35 دن سے ایران پر جو جنگ مسلط کر رکھی ہے اس میں انہیں بڑے مالی دباو¿ اور خسارے کا سامنا ہے تجویز میں کہا گیا ہے کہ دفاعی اخراجات بڑھا کر 1.5 ٹریلین ڈالر کرنے کی درخواست کی ہے یہ بجٹ منظور ہو جاتا ہے تو امریکا کا مالی خسارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ دیگر شعبوں (جیسے صحت، تعلیم) کے لیے فنڈنگ متاثر ہو سکتی ہے عالمی معیشت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے یہ تجویز فی الحال ایک خواہشاتی بجٹ ہے جسے نافذ ہونے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری درکار ہوگی تاہم اتنے بڑے اضافے کی تجویز اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جنگ نے امریکی وسائل پر کتنا شدید دباو¿ ڈال دیا ہے یہ رقم 2026 کے تقریباً 1 ٹریلین ڈالر دفاعی بجٹ کے مقابلے میں تقریبا 42 فیصد یعنی 445 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اسے دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔