دنیا بھر میں 2014 سے 2023 تک سگریٹ نوشی چھوڑنے سے متعلق ایک نئے جائزے میں یہ سامنے آیا ہے کہ سگریٹ ترک کرنے کا سب سے مو¿ثر طریقہ نکوٹین والے الیکٹرانک سگریٹس (ویپس) کا استعمال ہے اگرچہ الیکٹرانک سگریٹس (جنہیں عام طور پر ای سگریٹس، ای سِگز یا ویپس کہا جاتا ہے) میں عام سگریٹس کے دھوئیں میں موجود تقریباً 7000 مہلک کیمیکلز کے مقابلے میں نسبتاً کم نقصان دہ مادے ہوتے ہیں اور طبی ماہرین متفق ہیں کہ روایتی سگریٹ کینسر، میٹابولک امراض، ذہنی کمزوری اور دیگر سنگین صحت کے مسائل کا سبب بنتے ہیں پھر بھی ویپس کو محفوظ نہیں سمجھا جاتا نکوٹین سے بھرپور ویپس، سگریٹ چھوڑنے میں نکوٹین کے متبادل طریقوں جیسے پیچز، چیونگ گم، لوزینجز اور رویہ جاتی مدد کے مقابلے میں زیادہ مو¿ثر ثابت ہوئے ہیں بلکہ یہ نکوٹین سے خالی ای سگریٹس سے بھی زیادہ کارآمد ہیں۔