لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صحت کے بڑے منصوبوں کا جائزہ ‘اہم فیصلے

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں 4 بڑے ہیلتھ پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جہاں بتایا گیا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 16 ہزار 625 بچوں کی رجسٹریشن کی گئی، جبکہ 11 ہزار سے زائد کامیاب سرجریز مکمل ہو چکی ہیں، صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 7 ہزار 664 بچوں کے دل کے آپریشن اور دیگر طبی پروسیجرز انجام دیئے گئے مریم نواز شریف نے صحت کے شعبے میں بڑے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں لاکھوں روپے مالیت کے علاج اور ٹرانسپلانٹ مکمل طور پر مفت فراہم کیے جا رہے ہیں پرائیویٹ ہسپتالوں میں3 ہزار 802 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر مکمل کیا گیاسی ایم سپیشل ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت 2 ہزار ایک مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی، جن میں سے ایک ہزار 574 مریضوں کے ٹرانسپلانٹ کامیابی سے مکمل کئے گئے غریب ہو یا امیر، سب بچے میرے اپنے ہیں اور حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے