اسلام آباد:جسٹس ارباب محمد طاہر نے نجی کالج کی طالبہ یمنیٰ یاسر کی ایک اہم درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے شفقت عباس تارڑ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے نجی میڈیکل کالج کو 18 لاکھ روپے سے زائد سالانہ فیس وصولی سے روک دیادرخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ 18 لاکھ روپے سے زائد فیس کی طلب کو غیر قانونی قرار دیا جائے عدالت فریقین کو 18 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول کرنے اور طالبہ کو امتحانات سے روکنے سے باز رکھے رخواست گزار ایم بی بی ایس سال دوئم کی طالبہ ہے پی ایم ڈی سی نے سالانہ فیس کی حد 18 لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے، میڈیکل کالج کی جانب سے 18 لاکھ روپے کے بجائے 24 لاکھ 50 ہزار روپے طلب کیے جا رہے ہیںعدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔