اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورت حال اور ملک میں جاری کفایت شعاری مہم کا جائزہ لیاگیاچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھی جنگ سے متاثر ہو رہا ہے، جب کہ جنگ کی وجہ سے معاشی مشکلات کا بھی سامنا ہے اس موقع پر انہوں نے جنگ کے دوران ہونے والی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیااتحاد کے بغیر کوئی قوم اتنے بڑے چیلنج کا مقابلہ نہیں کر سکتی اس وقت پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں وفاق ہو یا صوبے، ایسے منصوبے جو ر±ک سکتے ہیں انہیں روکا جائے تاکہ بچت کر کے عام آدمی کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا، اسی لیے سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا ہے کابینہ نے 2 ماہ کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر چھوڑ دی ہے جبکہ تیل کے استعمال پر 50 فیصد کٹوتی کی گئی ہے