خیبر پختونخواہ کی مختلف جامعات کے طلباءکیلئے آئی ایس پی آر کا ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری ہے مختلف جامعات کے طلباءنے پاکستان ملٹری اکیڈمی(پی ایم اے) کاکول کا دورہ کیا طلبا کا کہنا تھا کہ کیڈٹس کا بلند حوصلہ دیکھ کر پاک فوج پر یقین مزید بڑھ گیا کہ کوئی پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاکستان ملٹری اکیڈمی کا سخت نظم و ضبط اور مشکل حالات میں تربیت طلبہ میں حوصلہ اور عزم پیدا کرتی ہے طلبا کو پی ایم اے میں جاری پیشہ ورانہ عسکری تربیت، نظم و ضبط اور قیادت سازی کے عمل پر جامع بریفنگ دی گئی۔ طلبا کو پاک فوج کے کردار، تاریخ اور قومی دفاع میں ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔