لاہور:سیال موڑ کے قریب موٹروے پولیس نے موٹر وے پر سفر کرنیوالے ایک گینگ کو پکڑ لیا‘ بڑی کارروائی کرتے ہوئے 21 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کوکین برآمد کرگئی اس گینگ میں خاتون بھی شامل ہے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 40 پیکٹس سے زائد منشیات برآمد ہوئیں، جن کا مجموعی وزن 21 کلوگرام سے زائد ہے۔ برآمد شدہ کوکین کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 21 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے کارروائی سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی ملک ظفر اقبال کی قیادت میں کی گئی ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب موٹروے پولیس نے لین وائلیشن پر ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے اشارہ نظر انداز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے فوری تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو قابو میں لے لیا۔