Fri, September 4, 2026 11:47 pm

حکومت بجلی کے ٹیرف کو مسابقتی بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے: وفاقی وزیر اویس لغاری

اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے توانائی اصلاحات پر تعاون کی درخواست کے جواب میں ورلڈ بینک کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی طلب میں اضافہ حکومتی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے حکومت بجلی کے ٹیرف کو مسابقتی بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی شعبے کے لیے رعایتی ٹیرف کا جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مزید اقدامات بھی جاری ہیں وفاقی وزیر برائے پاور ڈویڑن اویس لغاری کی ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر سے اہم ملاقات ہوئی جس میں توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اویس لغاری نے توانائی اصلاحات کے حوالے سے ورلڈ بینک سے تعاون کی درخواست کی جبکہ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے توانائی اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور ترسیل و تقسیم کے نظام میں بہتری کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔