Fri, September 4, 2026 10:00 pm

گجرات: وومن چیمبر کی نمائش‘ اے سی عبد القدیر زرکون کا لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کا دورہ

گجرات: اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ویمن چیمبر آف کامرس گجرات کے نمائندگان اور سی او میونسپل کمیٹی کے ہمراہ ایکسپو کے انتظامات کا جائزہ لیا دورے کے دوران جاری تیاریوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں اسسٹنٹ کمشنر نے سی او ایم سی، ایم ڈی واسا اور اے آر اے آر کو ہدایت کی کہ ایکسپو کے انعقاد کے لیے باقی ماندہ تمام ضروری انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔