امریکا میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے جدید الٹراساو¿نڈ آلے کو مریضوں کے معائنے کے لیے استعمال کی منظوری دے دی گئی امریکی کمپنی بٹر فلائی نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تیار کردہ اے آئی سے چلنے والے الٹراساو¿نڈ ٹول کو امریکی ریگولیٹری ادارے سے منظوری مل گئی ہے یہ ٹیکنالوجی روایتی الٹراساو¿نڈ مشینوں سے مختلف ہے، جو مہنگے پیزو الیکٹرک کرسٹل پر انحصار کرتی ہیں، جبکہ بٹر فلائی کا آلہ ایک واحد سلیکون چپ پر مشتمل ہے جو پورے جسم کی امیجنگ کی صلاحیت رکھتا ہے کمپنی کے مطابق یہ جدید آلہ خودکار طریقے سے حمل کی مدت کا اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے خاص طور پر پسماندہ اور کم سہولیات والے علاقوں میں زچگی کی طبی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اس ماڈل کو 21 ملین سے زائد الٹراساو¿نڈ تصاویر پر تربیت دی گئی ہے، جو مختلف مریضوں اور طبی ماحول سے حاصل کی گئی ہیں، اور یہ خاص طور پر 16 سے 37 ہفتوں کے دوران حمل کے کیسز میں درست نتائج فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے یہ ٹیکنالوجی پہلے ہی افریقی ممالک ملاوی اور یوگنڈا میں استعمال ہو رہی ہے۔