نرگس ماضی میں فلم اور تھیٹر کی ایک بڑی اسٹار رہی ہیں، جو نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ رقص کی مہارت کے باعث بھی پہچانی جاتی تھیں وہ اپنے دور کی مہنگی ترین اداکاراو¿ں میں شمار ہوتی تھیں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اب مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستانی میڈیا کی متنازع شخصیت ڈاکٹر عمر عادل نے اسٹیج ڈانس اور ماضی کی معروف اداکارہ نرگس کے حوالے سے ایک ایسا بیان میں کیا ڈاکٹر عمر عادل نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کسی کو نرگس کے رقص میں فحاشی نظر آتی ہے تو مسئلہ دیکھنے والوں کی نظر میں ہے ان کے مطابق نرگس کی پرفارمنس میں خوبصورتی اور روحانیت کا عنصر موجود تھا، یہاں تک کہ وہ ان کے ڈانس کو دیکھ کر جذباتی ہوجاتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔