سونے کی قیمتوں میں 39ڈالرکا بڑا اضافہ، عالمی اور مقامی سطح پر مزید مہنگا ہوگیا‘ کاروباری افراد پریشان

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 532 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گئی اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 343 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے کا ہوگیا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 70.40 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 524 روپے اور فی 10 گرام چاندی 60 روپے بڑھ کر 6 ہزار 450 روپے کی سطح پر آ گئی۔

خاص خبریں