چیئرمین کے پی ٹی کا بندرگاہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ، جاری وسیع کارگو آپریشنز کا جائزہ لیا

چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد ایس آئی (ایم) (ریٹائرڈ) نے کے پی ٹی حکام کے ہمراہ بندرگاہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری وسیع کارگو آپریشنز کا جائزہ لیاچیئرمین نے پورٹ آپریشنز سینٹر سے سیکیورٹی اور سیفٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، جو تمام حفاظتی اور سیکیورٹی سرگرمیوں کا مرکزی مرکز ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت کے پی ٹی پر 18 جہاز لنگر انداز ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 جہازوں کی آمد متوقع ہے کمانڈنٹ پورٹ سیکیورٹی فورس نے انہیں مجموعی انتظامات پر بریفنگ دی، دورے کے دوران چیئرمین نے حساس سیکیورٹی آپریشنز میں لیڈیز پی ایس ایف عملے کی شمولیت کو سراہا۔بعد ازاں چیئرمین نے ویسٹ وارف پر واقع کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور ہدایت دی کہ تمام سہولیات کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے، جنہیں دیگر اداروں کے لیے بھی دستیاب بنایا جائے تاکہ کے پی ٹی اور کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔

خاص خبریں