کراچی میں تیتر چھیننے کی کوشش پر بزرگ شہری کے قتل کا انکشاف‘ اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

شہر قائدمیں تیتر چھیننے کی کوشش میں بزرگ شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ایس پی انویسٹگیشن ماجدہ ہالیپوٹو کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تیتر، پنجرا اور اینٹ برآمد کر لی گئی شرافی گوٹھ انوسٹگشین ٹیم نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاپولیس نے ملزمان کی نشاہدہی پر آلہ قتل اور اینٹ جبکہ مقتول سے چھینے گئے دو تیتر اور پنجرا بھی برآمد کر لیا ملزمان کاشف اور امام بخش نے بزرگ شہری سے تیتر چھیننے کی کوشش کی تھی، مزاحمت کرنے پر اینٹ کے پہ در پہ وار کرکے نواز علی کو قتل کر دیا۔

خاص خبریں