کراچی: گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش گٹر سے برآمد‘ تمام پہلووں سے تحقیقات جاری

شہر قائد میں انتظامیہ کی مجرمانہ غلفت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، سائٹ سپر ہائیوے فقیرا گوٹھ میں 5 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا، کمسن بچے کی لاش ایک روز کے بعد کھلے مین ہول سے ملی تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں انتظامیہ کی مجرمانہ غلفت کا ایک اور واقعہ سامنے ا?گیا، سائٹ سپر ہائیوے صنعتی ایریا فقیرا گوٹھ لکی اسٹار ہوٹل کے قریب کھلے مین ہول سے 5 سالہ بچے کی لاش ملی ہے ایس ایچ او سائٹ سپرہائیوے محمد نواز نے رابطہ کرنے پربتایا کہ متوفی اتوار کی شام لاپتا ہوا تھا متوفی کمسن بچے کے لواحقین نے اسے بہت تلاش کیا لیکن بچے کا کوئی سراغ نہیں ملا جس پر متوفی بچے کے اہلخانہ نے اتوار کی شب پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے بھی لواحقین کے ہمراہ بچے کی تلاش شروع کر دی اور پیر کو کمسن بچے کی لاش کھلے میں ہول سے مل گئی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور بچے کی لاش قانونی کارروائی کے لیے متعلق تھانے منتقل کر دی گئی۔ متوفی بچے کی شناخت 5 سالہ احسن ولد نوید کے نام سے کی گئی، متوفی کمسن بچہ فقیرا گوٹھ کا ہی رہائشی تھا

خاص خبریں