دھرندھر کی کامیابی کے بعد رنویر کی دپیکا سے ملاقات کی تصویر وائرل‘شائقین کی بھر پور دلچسپی

بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم ’دھرندھر‘ کے سیکوئل کی کامیابی کے بعد اداکار رنویر سنگھ کی اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ملاقات کی تصویر وائرل ہوگئی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں حال ہی میں بالی ووڈ کو بلاگ بسٹر فلم دینے والے اداکار رنویر سنگھ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ہمراہ ممبئی میں ایک سادہ اور پرسکون وقت گزارتے نظر آئے وائرل تصویر ایک ریسٹورنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں بالی ووڈ کے معروف جوڑے کو عملے کے ساتھ پوز دیتے دیکھا گیا یہ جوڑا ایک ریسٹورنٹ گیا جہاں ان کے ساتھ رنویر سنگھ کے والد جگجیت سنگھ بھاونانی بھی موجود تھے ریسٹورنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں تینوں کو عملے کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے 40 سالہ اداکار نے سیاہ ٹی شرٹ، سفید کیپ اور سن گلاسز پہن رکھے تھے اور وہ سیلفی لے رہے تھے، جب کہ 40 سالہ اداکارہ ان کے ساتھ کھڑی مسکرا رہی تھیں اور پیس سائن بنا رہی تھیں۔ جگجیت سنگھ بھاونانی ان کے پیچھے کھڑے تھے۔