عائزہ خان کا بولڈ فوٹوشوٹ وائرل، صارفین کا دلچسپ ردعمل‘مداح ڈریسنگ سٹائل سے مایوس

لاہور:نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جو مداحوں کو متاثر نہ کر سکااداکارہ عائزہ خان پاکستان کی مقبول ٹی وی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 14.9 ملین فالوورز ہیںعیدالفطر پر عائزہ خان نے اپنے بولڈ انداز کے باعث خبروں میں جگہ بنائی، جب انہوں نے عید لک کی تصاویر شیئر کیں، جو کہ ماضی میں ان کی ذاتی پسند کے خلاف تھا کیونکہ وہ پہلے ایسے لباس نہیں پہنتی تھیں آج عائزہ خان نے ایک اور بولڈ عید فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس میں وہ سفید سلکی بغیر آستین والے لباس میں نظر آئیںان کے مشہور ڈراموں میں چاند تارا، مہرپوش، چوہدری اینڈ سنز، میرے پاس تم ہو، محبت تم سے نفرت ہے، پیارے افضل، لاپتا اور جان جہاں شامل ہیں حال ہی میں مداحوں نے نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ہمراز میں ان کی شاندار اداکاری کو بھی سراہاانہوں نے لکھا عید پر فوٹو شوٹ کیا تھا مگر پوسٹ کرنا بھول گئیاس بار عید واقعی بہت مصروف گزری لیکن ہر لمحہ بہت اچھا لگا۔