پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں‘60ہزار عازمین حج سفر کریں گے

لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جو 18 اپریل سے شروع ہو کر 21 مئی تک جاری رہے گاذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال 49 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم جبکہ 11 ہزار پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت سفر کریں گے پی آئی اے اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے براہ راست پروازیں چلائے گی ذرائع کے مطابق بعد از حج آپریشن 30 مئی سے شروع ہو کر 30 جون تک جاری رہے گا، جبکہ حج آپریشن کے لیے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے پی آئی اے پہلے مرحلے میں مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔ قومی ایئرلائن مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد عازمین حج کو 202 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔