اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی چیلنجز سے بھرپور اس دور میں ارتھ آوریاد دہانی کراتا ہے کہ زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور کلیدی ذمہ داری ہے شہباز شریف نے کہا کہ اس سال ارتھ آور زمین کے لیے ایک گھنٹہ صرف کریں کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے مو¿ثر استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ارتھ آورمنانے کے دن 28 مارچ 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ارتھ آور میں بھرپور شرکت کریں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی بگاڑ کو سدھارنے کے لیے آج ہمارے کیے گئے فیصلے آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کریں گے حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی مزاحمت پر مبنی ترقیاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔