گجرات: جی ٹی روڈ پر عرصہ دراز سے خراب پڑی سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا منصوبہ جاری

گجرات: میونسپل کارپوریشن گجرات اور ضلع کونسل کی جانب سے اولڈ جی ٹی روڈ پر عرصہ دراز سے خراب اسٹریٹ لائٹس کو بحال کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور خراب اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کا عمل جاری ہے تاکہ جی ٹی روڈ مین شاہراہ پر روشنی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام سے شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولت فراہم ہوگی۔