ہیڈ جگو:سول ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، ویکسینیشن اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز نے شکایت کے ازالے کے لیے سول ویٹرنری ہسپتال ہیڈ جگگو کا دورہ کیا دورے کے دوران ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، ویکسینیشن اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسری میں تمام ضروری ادویات دستیاب ہیں جبکہ ایچ ایس اور ایف ایم ڈی ویکسینز بھی فراہم کر دی گئی ہیںمزید بتایا گیا کہ کسانوں کے لیے رعایتی نرخوں پر تقریباً 600 بیگز انمول ونڈا دستیاب ہیںایڈیشنل ڈائریکٹر نے عملے کو ہدایت کی کہ سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے اور کسانوں سے پی ایل سی قرضوں کی ریکوری کو یقینی بنایا جائے تاکہ محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے