اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کی پالیسی معاونت اور معاشی استحکام کے اقدامات سے پاکستان کے بیرونی مالیاتی اشاریوں میں مثبت پیش رفت جاری ہے مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے فروری 2026 میں 427 ملین ڈالر کا کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس ریکارڈ کیا جو مارچ 2025 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ یہ مسلسل دوسرا ماہانہ سرپلس ہے، جنوری 2026 میں بھی 60 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھامشیر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز کے باوجود مستحکم کرنٹ اکاو¿نٹ پاکستان کی پائیدار معاشی بحالی اور سرمایہ کار اعتماد کیلئے اہم سنگ میل ہے، ہمارے اوورسیز پاکستانی بڑی مقدار میں ترسیلاتِ زر پاکستان بھیج رہے ہیں مسلسل کرنٹ اکاونٹ سرپلس مضبوط ترسیلات زر، ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں نظم و ضبط کا نتیجہ ہے۔ ان مثبت رجحانات کے باعث بیرونی مالیاتی شعبہ مستحکم ہو رہا ہے اور بیرونی مالیاتی دباو¿ میں کمی آ رہی ہے۔