کراچی:آبنائے ہرمز سے گزر کر آنے والا پہلا پاکستانی بحری جہاز ایم ٹی کراچی خلیج عمان سے بحیرہ عرب میں داخل ہوگیا ہے اطلاعات کے مطابق یہ جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہو چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز 18 مارچ کو کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگاذرائع کے مطابق ایم ٹی کراچی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی سمندری حدود استعمال کیں جب کہ پاکستان نیوی نے جہاز کو مکمل سمندری تحفظ فراہم کیاانٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایم ٹی کراچی میں لدے ہوئے خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے ایم ٹی کراچی میں 8 کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے اور اسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے خصوصی اجازت دی گئی تھی۔