گجرات : گجرات میں حاثات کے دوران پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میںکالر کے مطابق عالم گڑھ کھاریاں روڈ جلالپورجٹاں کے نزدیک دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث تصادم میں 04 افراد شدید زخمی ہوگے ہیں ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دو بائیکس کے درمیان تیز رفتاری کے باعث تصادم میں 03 افراد شدید زخمی اور ایک لڑکا شہزاد ولد احسان عمر 15 سال، سکنہ فتح پور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا03 زخمیوں میں احسان گل ولد محمد ارشد عمر 25 سال، دانش علی ولد زولفقار علی عمر 16 سال اور سعدعلی ولد شہزاد عمر 18 سال شامل ہیں جاںبحق ہونے والے لڑکے کی ڈیڈباڈی اور 03 متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو کنٹرول روم میں 10:51 پر کال موصول ہوئی، کالر کے مطابق چک مموری ڈنگہ کے نزدیک ایکسیڈنٹ میں ایک عورت شدید زخمی ہو گئی ہے ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک ٹریکٹر ٹرالی نے بائیک کو پیچھے سے ہٹ کیا، جس میں بائیک سوار ایک عورت نسیم بی بی زوجہ محمد حنیف عمر 38 سال، سکنہ ہیڈ کھوکھراں گاو¿ں منڈی بہاو¿الدین بائیک سے نیچے گر کر ٹریکٹر کے ٹائر کے نیچے آ گئی۔ اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ لواحقین اور پولیس کی سربراہی میں ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو منڈی بہاو¿الدین منتقل کیا جا رہا ہے۔