آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں فائرالارم بج گیا‘شائقین پریشان

ہوبارٹ: آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ کےمیچ میں فائرالارم بج گیا جس کے نتیجے میں میچ روکنا پڑااور شائقین اچانک صورتحال سے پریشان ہو گئے ‘ بیلریو اوول گراو¿نڈ میں شیفلڈ شیلڈ کا میچ 25 منٹ ر±کا رہا جس کے بعد پتہ چلا کہ فائر الارم بلاوجہ چلا تھابتایا گیا کہ فائر الارم پربلڈنگ خالی کرالی گئی اور اسٹیڈیم میں موجود لوگ گراو¿نڈ میں جمع ہوگئے فائر ورکرز نے ضروری جائزہ لیا ، کہیں دھواں نہ ملا جس کے بعد فائر الارم کو حادثاتی قرار دے دیا گیا۔