پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں متنازع ڈی آر ایس ریویو کے معاملے پر باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے یاد رہے کہ آخری اوور کی پانچویں گیند امپائر نے رشاد حسین کی گیند وائیڈ قرار دی، بنگلا دیش کے کپتان نے ٹی وی اسکرین پر ری پلے چلنے کے بعد ریویو لیا’کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آخری اوور میں بنگلا دیش ٹیم کے ریویو پر امپائر کے خلاف میچ ریفری نعیم الراشد کو شکایت کی ریویو کے وقت پاکستان کو دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، ری ویو میں امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 1 گیند پر 12 رنز درکار ہوگئے پی سی بی کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ میچ ریفری سے کیا کارروائی چاہتے ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق بورڈ کم از کم اس معاملے میں باضابطہ وضاحت یا غلطی کے اعتراف کا مطالبہ کر سکتا ہے اس سے قبل دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو اس وقت رن آو¿ٹ قرار دیا گیا تھا جب وہ گیند واپس کرنے کے لیے کریز سے باہر آئے تھے، جس پر ان کا بنگلا دیشی آل راو¿نڈر مہدی حسن سے تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔