لوگوں کو میری جیولری پسند نہیں آئی تو یہ انکا مسئلہ میرا نہیں:حنا آفریدی

لاہور:خوبرو اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیںاداکارہ حنا آفریدی سے حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ایک خاتون نے سوال کیا کہ آپ اپنے نکاح کی جیولری پر کافی تنقید کی زد میں آئیں، آپ نے تنقید کو کیسے ڈیل کیا؟حناآفریدی نے اس کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد اتنا وقت نہیں ہوتا، رسومات میں مصروف ہوتے ہیں، کوئی انسٹاگرام کھول کر نہیں دیکھتا، میں نے بھی سوشل میڈیا کو کھول کر نہیں دیکھا اگر لوگوں کو میری جیولری پسند نہیں آئی تو یہ ان کا مسئلہ ہے میرا نہیں ہے