پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ٹیم کے انتخاب سے متعلق اہم ہدایات دی ہیںتفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کے ممبران کی ملاقات ہوئی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیتے ہوئے کہا کہ میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، کسی کی تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کریں بغیر کسی دباو¿ کے ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں سلیکشن کمیٹی ممبران مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔