پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی کے اہم فاسٹ بولر زخمی، ایونٹ میں شرکت مشکوک

لاہور:پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیںپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور اور فیصل آباد کے میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں پی سی بی نے زمان خان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پاکستاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل ان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔