گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز کی ہفتہ وار کے پی آئی (KPI) جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقادر زرکون، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد گوندل اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے اپنے اپنے علاقوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔اجلاس میں ریونیو اشاریوں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے دوروں سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ریونیو کے حوالے سے کھاتہ جات، انتقالات اور دیگر اہداف پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی انہوں نے بتایا ہے کہ ریونیو اہداف کو بہتر بنانے اور ناجائز قبضوں کے خاتمے اور تقسیم کے زیر التوائ کیسز کو تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے۔