گجرات: پیٹرول ایجنسی میں آتشزدگی کا واقع پیش آیا ہے ‘ پریس ریلیز کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم میں 10:39 پر کال موصول ہوئی، کالر کے مطابق چکوری شیر غازی لالہ موسی کے نزدیک پٹرول ایجنسی میں آگ لگ گئی ہے ریسکیو کنٹرول روم نے فوری امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کیطرف روانہ کیا، ریسکیو آپریشن میں ایک سینئر آفیسر سمیت 10 ریسکیورز اور 05 وہیکلز حصہ لے رہی ہیں ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک دوکان میں پٹرول اور ڈیزل کی ایجنسی ہے، جس کو نامعلوم وجہ سے آگ لگی ہوئی تھی ریسکیو عملہ نے بروقت کارووائی کرتے ہوئے فائر فائٹنگ میں فوم کے استعمال سے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا ہے۔