تیل کی قیمتیں نہیں بڑھا رہے دعا ہے عالمی حالات اچھے ہو جائیں: شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا عالمی منڈی میں تیل کی مزید قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اس مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے بروقت پالیسی سازی، حکومت کی جانب سے بچت کے اقدامات اور مالی نظم و ضبط کی بدولت اس صورتحال سے احسن طور سے انسانی حد تک نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بطور خادم پاکستان ان مشکل حالات میں غریب آدمی پر بوجھ کم کرنیکیلئے اس ملک کی اشرافیہ اور حکومت سے شروعات کا عزم کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بچت اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ان اقدامات میں وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں جو خوش آئند ہے، اللہ کے فضل و کرم سے سفارتی اور معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت خام تیل کی ملکی ضرویات کیلئے مناسب مقدار میسر ہے وزیراعظم نے ہفتہ وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا ردوبدل کی سمری موصول ہونے پر اپنا بیان جاری کیا اور کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھی ہیں مگر اس بار عام آدمی کا بوجھ کم کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہاوزیراعظم نے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق جتنا ممکن ہوسکا ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے، خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے جسکے پاکستان کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔