آپریشن غضب للحق: 663 افغان طالبان ہلاک و887 زخمی‘ حملے جاری

اسلام آباد:وزیر اطلاعات نے پاک فوج کے افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق سے متعلق آج تک کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق افغانستان میں تاحال افغان طالبان رجیم کے 663 کارندے مارے جاچکے ہیں اور 887 زخمی ہیں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 12/13 مارچ کی درمیانی شب صرف افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ سمیت ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر کو موثر انداز میں تباہ کیا اس آئل سٹوریج سائٹ کا تیل دہشت گرد سرپرست طالبان ریجیم اور دہشت گردِ تنظیمیں بھی اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں، جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افواج کی جانب سے صرف فوجی تنصیبات اور دہشت گرد ٹھکانوں کو ہی تباہ کیا گیاافغان طالبان کی 249 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں اور 44 پر قبضہ کرلیا گیا ہے، طالبان کے 224 ٹینک، آرمرڈ وہیکل اور آرٹلری گنز تباہ کردی گئیں، دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں پر 70 فضائی حملے کیے گئے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو اس پروپیگنڈا کو بھی زائل کرتی ہے کہ پاک افواج کی جانب سے افغانستان میں سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔