الخدمت فاونڈیشن ہر سال رمضان المبارک میں مستحق افراد کی مدد کے لیے مختلف فلاحی پروگرام منعقد کرتی ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے ہزاروں خاندانوں تک امداد پہنچائی جاتی ہے الخدمت کے تمام رضا کاروں اور عہدیداروں کا جذبہ خدمت قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی پنجاب نے الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام رمضان راشن پیکیج تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ڈاکٹر طارق سلیم کی خصوصی آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیاگیا‘ مستحق اور نادار خاندانوں میں رمضان راشن پیکیج بھی تقسیم کیے گئے صدر الخدمت فاونڈیشن گجرات ڈاکٹر خالد ثاقب‘ نائب امیر غلام عباس‘ظہیر مرزا ودیگر معززین موجود تھے ‘ مقررین کی طرف سے اورنگزیب فیروزکے جذبہ خدمت کو سراتے ہوئے کہا گیا کہ معاشرے کے صاحب حیثیت افراد اگر اسی طرح آگے بڑھ کر ضرورت مندوں کا سہارا بنیں تو بہت سی مشکلات آسان ہوسکتی ہیں‘ صوبائی امیر ڈاکٹر طارق سلیم افضل نواز الخدمت ہسپتال چوہڑ چک کے افطار ڈنر میںبھی شریک ہوئے جہاں ڈاکٹر عبد الرحمن سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن پاکستان، ڈاکٹر خالد محمود ثاقب، میاں محمد زمان ،ڈاکٹر سید حیدر احسان، ڈاکٹر ریاض احمد صدر الخدمت بھمبر،چوہدری نعیم شہباز سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے مخیر افراد نے ہسپتال کے لئے لاکھوں روپئے کے عطیات کا اعلان کیا،ڈاکٹر طارق سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا میاں محمد شوق فیملی کی خدمات کا پورا علاقہ معترف ہے ہسپتال، سکول کالج بلاشبہ خدمت خلق اور انسانیت کی خدمت مسحاءکا بہترین ذریعہ ہے،میاں محمد زمان روزانہ کی بنیاد وقت دےکر ہسپتال کے معاملات میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں صاحب ثروت افراد جو سفید پوش طبقے اور غریب نادار افراد کی ضرورتوں کو پورا کر رہے ہیں ہماری تحسین کے مستحق ہیں