ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے امام بارگاہ شادیوال کا دورہ کر کے یومِ شہادتِ حضرت علی کے موقع پر لگائی گئی سیکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیاڈی پی او گجرات نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی مواقع پر امن و امان کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔