ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں ناکام نیوزی لینڈ کی نگاہیں2028 کے ٹورنامنٹ پر مرکوز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں ناکامی کے بعد نیوزی لینڈ نے نگاہیں 2028 کے ٹورنامنٹ پر مرکوزکرلیں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ نے مختصر فارمیٹ کے اگلے ورلڈکپ کی لیے تیاریاں ابھی سے شروع کردیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گاکیوی کوچ روب والٹر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے باوجود ہمارے نوجوان کھلاڑی آئندہ 2028 ایڈیشن میں کامیابی کیلیے پرعزم ہیں واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ 11 برسوں میں محدود اوورز کے ورلڈ کپ فائنلز میں چوتھی بار شکست کا شکار ہوئی ہے۔