ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری 9 ملزمان گرفتار ،1کلوسے زائدچرس ،2عددپسٹل 30 بور اور40 لیٹر سے زائد شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ گلیانہ انسپکٹر عباس علی شاہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔علی زین 2۔محمد شفیق 3۔ محمد افضال 4۔ محمد راشد 5۔ شہباز عارف شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے33 لیٹر شراب اور پسٹل 30 بور کے روند برآمد کر لئے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ SI منیر احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ نسیم اللہ 2۔ شبیر احمد 3۔ علی حسن شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30بوراور10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر فیاض احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش علی رضا کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1240 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔