گجرات:امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اسلام اباد میں البصیرہ کی میزبانی میں یوم القدس،یوم پاکستان، صہیونی مظالم، اور پاسداران اسلام کی قربانیوں کے تناظر میں، ،سیمینار میں شرکت کی اورخطاب کیا، سراج الحق، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی، مفتی گلزار احمد نعیمی،مولانا عبدالقدوس ،نے خطاب کیا، ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، صدر البصیرہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہاڈاکٹر طارق سلیم نے کہا قبلہ اول کے تحفظ اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کرنے والوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے،امریکہ اسرائیل بھارت مسلم دشمنی پر اتر آئے ہیں، ایران پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے،فلسطینی مسلمانوں کو غیر مسلح کرنے کی خواہش رکھنے والا امریکہ تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے پر اتر آیا ہے، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا پاکستان کوامن پیس بورڈ سے فوری نکلنا چاہیے، دنیا کے اندر تباہی جنگ مسلط کرنے والے عالمی بدمعاش سے امن کی توقع مذاق ہے،ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، مسلم ممالک کے حکمرانوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے، دنیا کی سپر طاقتوں کی پسپائی کی تاریخ بہت پرانی نہیں گزشتہ صدی روس بکھرتے دیکھا، اپ امریکہ زوال اور پسپائی کی طرف جانے گا فلسطینی اور ایرانی عوام کی قربانی رنگ لائے گی ۔