نہر اپر جہلم سرائے عالمگیر کے کنارے کھیلتی ہوئی 7سالہ بچی ڈوب گئی‘ تفصیلات کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم میں 15:41 پر ایک بچی کے نہر میں ڈوبنے کی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق پل اپر جہلم نہر سرائے عالمگیر سے ایک بچی نہر میں گر گئی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کیطرف روانہ کیا آپریشن میں 07 ریسکیورز اور 03 ایمرجنسی وہیکلز نے حصہ لیا ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک بچی گلریز دختر طارق عمر07 سال، سکنہ قبولہ شہر تحصیل عارف والا کی رہائشی بچی سرائے عالمگیر نہر کے پل کے اوپر کھیل رہی تھی کہ اچانک پاو¿ں سلپ ہونے کی وجہ سے نہر میں گر کر ڈوب گئی ہے، جس کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو عملہ نے بروقت کارووائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ سرچ آپریشن جاری ہے ۔