اسلام آباد:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کیساتھ تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ‘ عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی تو عالمی نظام اور سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا ایرانی صدر نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ الجھنا نہیں چاہتے ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ‘ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا تھا جس میں سپریم کمانڈر کے انتقال پر تعزیت کی تھی