رجب بٹ نے اہلیہ سے بے وفائی اور دوست سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا

پاکستان کے معروف فیملی وی لاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے ہیں حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو دھوکا دینے کا اعتراف کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ ایمان فاطمہ کے حاملہ ہونے کے دوران رجب بٹ کا ایک اور سوشل میڈیا شخصیت کے ساتھ تعلق تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ جب ایمان حاملہ تھیں اور رجب بٹ ملک سے باہر تھے تو ان کا نام انفلوئنسر فاطمہ خان کے ساتھ جوڑا جانے لگا اور ان کے مبینہ تعلقات کی خبریں وائرل ہوگئیں رجب بٹ اپنی متنازع شخصیت، مختلف قانونی معاملات اور سوشل میڈیا تنازعات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ان دنوں ان کے اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری اختلافات بھی موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیںاب رجب بٹ نے خود ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو دھوکا دیا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے اس عمل پر عوامی طور پر معافی مانگی تھی اور ایمان فاطمہ نے انہیں معاف بھی کر دیا تھا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سمجھ نہیں پائے کہ ایمان نے انہیں کیوں معاف کیا، اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ معافی کے باوجود اہلیہ نے ان سے آئی فون 17 بھی لیا