طلاق کا معاملہ سوشل میڈیا پر لانے پر عمر بٹ کی رجب بٹ پر تنقید

معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے رجب بٹ کی جانب سے اپنی اہلیہ کے طلاق کے معاملے کو سوشل میڈیا پر لانے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آن لائن تماشا کیوں لگارکھا ہے رجب بٹ خود بھی اس معاملے پر کھل کر بات کر رہے ہیں جب کہ ایمان کی جانب سے ان کے بھائی عون سوشل میڈیا پر مو¿قف پیش کر رہے ہیں دونوں فریقین سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کو جواب دے رہے ہیں جس کی وجہ سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے رجب بٹ ایک معروف پاکستانی یوٹیوبر ہیں جو اس وقت اپنی اہلیہ ایمان رجب سے علیحدگی اور ٹوٹتی شادی کے باعث ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر خبروں میں ہیں دونوں کے درمیان معاملات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے عمر بٹ نے مزید کہا کہ براہِ کرم انہیں (رجب بٹ اور ان کے خاندان کو) کہیں کہ اپنے معاملات نجی طور پر حل کریں اور ذاتی مسائل کو چھپا کر رکھیں ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے مسائل حل نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں، مگر کم از کم انہیں گھر کے اندر ہی نمٹائیں جب کہ عون بھی اتنا ہی قصوروار ہے، پہلے میں سمجھتا تھا کہ وہ سمجھدار لڑکا ہے، لیکن وہ بھی ویسا ہی نکلا۔