اسلامک سنٹر گجرات میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر و گلگت بلتستان راجہ جہانگیر خان، اور امیر حلقہ مہاجرین پاکستان راجہ فاضل تبسم کی آمد، اس موقع پر امیر جماعت ضلع گجرات چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گجرات رانا محمد عمر صدیق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع گجرات میر عمر زبیر، عبداللہ شہباز اور دیگر ذمہ داران نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر ضلع گجرات اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، آزاد کشمیر اسمبلی کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے طویل گفتگو ہوئی، آزاد کشمیر اسمبلی کی نشست ایل اے 38 جموں 5 کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی، امیدوار، الیکشن کمپئن، اس حلقہ میں مہاجرین کے مسائل اور دیگر امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر نائب امیر ضلع چوہدری غلام عباس وڑائچ، چوہدری ابرار احمد بھی موجود تھے