پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کیساتھ دوست احباب کی بیٹھک

پیرس: پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ سے گزشتہ روز دوست احباب کی بیٹھک ہوئی۔ جس میں چوہدری نذیر سیال سرپرست اعلی ادارہ منہاج چوہدری ارشد مہر، راجہ اشفاق حسین، چوہدری نواز تاڑر، رزاق مغل، شبیر البدر، چوہدری وسیم احمد، عبدالصبور بٹ، راجہ محمد اقبال شامل تھے۔ ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ ایسی شخصیت ہیں جہاں بھی ہوں دوستوں کی محفل کی رونق بن جاتے ہیں سچی اور کھری تلخ باتیں رونق کو دوبالا بناتی ہیں جس سے ہر ایک بندہ انجوائے کرتا ہے۔ اللہ تعالی ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا کرے آمین.

خاص خبریں